سانحہ گل پلازا: سندھ حکومت نے تنویر پاستا سےمتاثرین کو 5 ارب 77 کروڑ دلوائے، وکیل

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

سانحہ گل پلازا میں ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے تنویر پاستا کے ہاتھو

5 ارب77 کروڑ روپے متاثرین کو دلوائے۔ لوگ گھنٹوں آگ میں پھنسے رہے۔ فائر بریگیڈ دیر سے آئی، اس کا پانی 10 منٹ میں ختم ہوگیا۔ 72 جانیں چلی گئیں۔

پولیس نے 3 صفحے کا چالان جمع کروا دیا، سرکاری وکیل نے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کو نالائق افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کے جو اہلکار اسنارکل لے کر آئے انہیں وہ چلانا ہی نہیں آتی تھی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سول ڈیفنس والوں کے مطابق فائر بریگیڈ والوں کے “فائر ایکسٹینگیوشرز” اور “فائر بالز” ایکسپائر تھے۔کراچی فائر بریگیڈ بغیر وائرلیس اپنا کام کر رہا ہے، سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے دوران انکشاف۔

عدالت نے کہا کہ اگر ایسا تھا تو ان کے خلاف ایکشن کون لے گا؟ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ گل پلازا یونین نے فون کیا تب ہی فائر بریگیڈ پہنچی تھی۔ پولیس تفتیش ریسکیو اداروں کے کردار پر خاموش ہے۔ ریسکیو ادارے اور ڈی سی وہاں کھڑے تماشا دیکھ رہے تھے، لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا نہیں بچایا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کہتے ہیں کسی ادارے کی مجرمانہ غفلت نہیں ہے، لیکن یہ سب مجرمانہ غفلت نہیں تو اور کیا ہے؟

مزید پڑھیں:ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں، تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے، گوہر اعجاز

گل پلازہ شاپنگ مال میں 17 جنوری کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔ آگ پر 33 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا تھا۔افسوسناک واقعے میں 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔