عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

عالمی بینک(World Bank) نے پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرے گا۔

مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاورگرڈ کوجدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو،صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں 3کروڑ 40 لاکھ بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار

اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان میں بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریبا 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔

منصوبہ حکومت کی پاور سیکٹر اصلاحات کو بھی تقویت دے گا۔عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی ترسیل بہتر اور نظام زیادہ مستحکم ہوگا، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔