وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ(Weekly Report) جاری کردی ، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 8 اشیا ء سستی ، 22 اشیاء مہنگی جبکہ 21کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 9 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 352.66 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.45 فیصد کم اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.94 فیصد زیادہ رہا۔
ٹماٹر کی قیمت میں 23.30 فیصد، ایل پی جی 15.12 فیصد، دال مونگ 2.15 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 0.69 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 0.63 فیصد ، دال مسور 0.52 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.07 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.06 فیصد کمی ہوئی۔
آلو کی قیمت میں 3.94 فیصد اضافہ، چکن 3.70 فیصد، پیاز 3.54 فیصد، آٹا 1.61 فیصد، انڈے 0.81 فیصد، بیف 0.59 فیصد، پکی دال 0.58 فیصد، تازہ دودھ 0.50 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:ورلڈ بینک، پاکستان میں بجلی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے 376 ملین ڈالرز کی منظوری
واضح رہے کہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی و بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔












جمعہ 10 جولائی 2026 