الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (Election Commission Gilgit-Baltistan)نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد (Fida Muhammad Nashad)کو نااہل قرار دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے، سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت فدا محمد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فدا محمد ناشاد حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 سےکامیاب ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 44 افراد جاں بحق، لاکھوں شہری محصور
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہےکہ اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پیرکو جاری کیا جائےگا۔












ہفتہ 11 جولائی 2026 