ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی، ایران

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

ایرا نی پاسدارانِ انقلاب (IRGC)نے آبنائے ہرمز کو تا حکمِ ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کے بعد کیا گیا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی۔

مزیدپڑھیں:کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگردشمن نے اس واقعے کو بہانا بنا کر کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے ’سخت ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔