اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

اسرائیل(Israel) کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، غزہ میں 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید کر دیئے گئے، متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کے بعد پھر علاقے سے انخلا کا حکم بھی دے دیا، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 73 ہزار 223 ہو گئی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے غزہ کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 73 ہزار 223 فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں اب تک مزید ایک ہزار 98 فلسطینی جاں بحق اور 3 ہزار 535 زخمی ہو چکے ہیں۔