کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر اور کعبۃاللہ کا سایہ ختم ہوجائیگا

Calender Icon منگل 14 جولائی 2026

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔

اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائےگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک صدر ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

واضح رہےکہ پرانے وقتوں میں سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر قبلے کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا، اس کے لیے ایک لکڑی کو زمین میں گاڑا جاتا تھا اور جب اس کا سایہ ظاہر ہوتا تو اس کی مخالف سمت کو کعبے کی سمت کے طور پر تعین کیا جاتا تھا۔