شہزاد نواز نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

پاکستان کے معروف اداکار شہزاد نواز(Shehzad Nawaz) نے اپنی بہترین فٹنس کی وجہ بتا دی۔

شہزاد نواز حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے، جہاں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمر کے اس حصے میں بھی دن بہ دن زیادہ ہینڈسم اور فٹ نظر آتے ہیں، کیا وہ اپنی ڈائٹ پلان شیئر کریں گے؟

اس پر شہزاد نواز نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب بہت سادہ ہے، اگر آپ اندر سے مطمئن ہوں، دوسروں کے لیے نیک نیت رکھیں اور دل صاف ہو تو آپ فٹ رہتے ہیں، اصل خوبصورتی اور صحت کا تعلق صرف غذا سے نہیں بلکہ انسان کے باطن سے بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ دوسروں پر ظلم کریں، کسی کی جائیداد پر قبضہ کریں یا کسی کا حق ناحق کھائیں تو اس کے اثرات آپ کے چہرے پر بھی نظر آتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع

اداکار کا کہنا ہے کہ اگر آپ عاجزی کے ساتھ پاکیزہ دل اور اچھی نیت کے ساتھ زندگی گزاریں تو اس کا عکس آپ کے چہرے اور شخصیت پر نمایاں ہوتا ہے اور آپ خودبخود فٹ اور تر و تازہ دکھائی دیتے ہیں۔

شہزاد نواز ان دنوں ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث خوب سراہے جا رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل متعدد مقبول ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔