پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت(Gold Rates) میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ،نتائج کااعلان کردیاگیا

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالرز کے اضافے سے 4026 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے اور 10 گرام کی قیمت 4801 روپے کم ہوئی تھی۔