دبئی پولیس نے ڈیرہ کے علاقے میں منی ایکسچینج سے 1 کروڑ درہم لوٹ کر بھاگنے والے ڈاکوؤں کو 10 منٹ کے اندر گرفتار کرلیا۔
دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکو 1کروڑ درہم لوٹ کر کے گئے تھے، اطلاع ملتے ہی ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکوؤں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا تھا، کرنسی ایکسچینج کے ملازم نے موبائل سے دبئی پولیس کو مطلع کیا، الرٹ میسج ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔
مزید پڑھیں:بندوق اور دھرنے کے زور پر کشمیر میں کوئی آئینی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی: بلاول
پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جن سے رقم برآمد کرلی گئی، ڈاکوؤں کا تعلق افریقی ملک سے ہے۔












بدھ 15 جولائی 2026 


