کینیڈا: بھالو گالف بیگ اٹھا کر فرار

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا (british columbia)میں واقع گولڈن ایگل گالف کلب میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھالو گالف کورس میں داخل ہو کر ایک گالف کارٹ سے گالف بیگ اٹھا کر لے گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھالو کھیل کے دوران اچانک میدان میں آیا، گالف کارٹ کے قریب پہنچا اور وہاں رکھا گالف بیگ گھسیٹتے ہوئے کورس سے باہر لے گیا۔

مزیدپڑھیں:بحیرۂ احمر کی بندش کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھالو بیگ کو کورس سے باہر موجود ایک دوسرے بھالو کے پاس لے گیا، ویڈیو میں دونوں بھالو کچھ دیر تک بیگ کے ساتھ رہتے ہیں، تاہم تھوڑی دیر بعد بیگ وہیں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔

یہ غیر معمولی واقعہ دیکھ کر گالف کھیلنے والے افراد حیران رہ گئے، جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔