مشرق وسطیٰ کیلئے متعدد یورپی ائیر لائنز کا فلائٹس آپریشن کی معطلی میں توسیع کا اعلان

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

کینیڈا کی ائیرلائن نے دبئی کیلئے پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا، نیدر لینڈز کی ایئرلائن نے بھی دبئی، ریاض اور دمام کے لیے پروازوں کی معطلی 23 اگست تک بڑھا دی۔

جرمنی کی ائیرلائن کمپنی(Air lines Companies) نے بھی دبئی، ابوظبی اور مشرق وسطیٰ کے کئی روٹس پر پروازیں معطل کردیں۔

اماراتی میڈیاکے مطابق سنگاپور کی ائیرلائن نے دبئی کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کردیں، برطانوی ائیرلائن نے دبئی، ابوظبی اور دیگر خلیجی روٹس پر مسافروں کو ری بکنگ اور ریفنڈ کی سہولت فراہم کردی۔

مزید پڑھیں:کمر توڑمہنگائی، ایک ہفتے میں 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

رپورٹس کے مطابق شارجہ کی ائیرلائن نے یورپ کیلئے پروازوں کی تعداد بڑھا دی، دبئی اور ابوظبی کی ائیر لائنز نے بھی یورپ کینیڈا مشرقی ایشیاکیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔