پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکارہوگئی ، بس ڈرائیور نے والی بال کے کھلاڑیوں کو غلط جمنازیم میں پہنچا دیا۔

کچھ دیر میں میچ ہونا تھا اور بس ڈرائیور کو معلوم نہیں کہ کس جمنازیم میں میچ ہونا ہے، اس تاخیر کی وجہ سے پلیئرز کو وارم اپ کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

ٹیم کے بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کو ازبکستان کے خلاف میچ سے قبل غلط جمنازیم میں پہنچا دیا، پاکستان والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں نے سوشل میڈیا پر ایشین گیمز انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔

مراد جہاں نے کہا کہ کچھ دیر میں میچ ہونا تھا اور بس ڈرائیور کو معلوم نہیں کہ کس جمنازیم میں میچ ہونا ہے، اس تاخیر کی وجہ سے پلیئرز کو وارم اپ کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول 2 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 56 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ ہم جاپان جیسی جگہ میں ایسی بدانتظامی کی توقع نہیں کررہے تھے ،کھانا بھی اچھا نہیں، ٹرانسپورٹ کے بھی مسائل ہے، ایشین گیمز اس طرح نہیں منعقد ہوتے۔