سمے رائنا کی ’مسٹری گرل‘ بہترین دوست کی بیوی نکلی

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

مقبول بھارتی کامیڈین سمے رائنا(samay raina) نے بالآخر اس پُراسرار خاتون کی شناخت ظاہر کر دی جن کا ماسک لگا کر ہاتھ پکڑے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور جس کے بارے میں ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ 

انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ اس پُراسرار لڑکی کو فلم بارہویں فیل کی مشہور اداکارہ میڈھا شنکر سمجھ رہے تھے۔

تاہم سمے نے جمعہ کو ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ لڑکی دراصل چاندنی آنند گھائی ہیں، جو سمے کے سب سے قریبی دوست بلراج سنگھ گھائی کی اہلیہ ہیں۔

چاندنی نے بھی اس پوسٹ کو ہنستے ہوئے ری شیئر کیا، جس نے ان افواہوں کو ایک تفریحی رنگ دے دیا۔

مزیدپڑھیں:چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

دوسری جانب میڈھا شنکر کے ساتھ سمے کے ممبئی کی تقریبات میں نظر آنے اور سوشل میڈیا پر ’ان پر کرش‘ ہونے کے اعتراف کی وجہ سے ان کے افواہوں کے چرچے اب بھی گرم ہیں۔