لاڑکانہ ، 15 سال کی خونی قبائلی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا، 28 افراد نے ہتھیار ڈال دیے

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

کراچی: 15 سال کی پرانی دشمنی میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیالنجار نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں 15 سال کی خونی قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرکے سندھ پولیس نےتاریخ رقم کردی۔

صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق جیہو اور دھانی قبائل کے ملزمان قانون کے سامنے سرنگوں ہوگئے جب کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان میں ہیڈ منی والے اشتہاری بھی شامل ہیں۔دونوں قبائل کے 28 افراد نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا، تمام ملزمان عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

مزید پڑھیں:کالام: گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد دب گئے، 6 کو بچالیا گیا، 1کی تلاش جاری

ضیا لنجار نے بتایا کہ 15 سال کی دشمنی میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے، خونی تنازع کے باعث 2 ہزار ایکڑ زرعی زمین ویران اور 3 دیہات اجڑ گئے تھے، لاڑکانہ پولیس کی غیرجانبدار اور بلاامتیاز کارروائی دونوں قبائل کو صلح اور قانون کی راہ پر لے آئی۔