پاکستان خلیجی ممالک کیلئے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

Calender Icon بدھ 22 جولائی 2026

سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی(Paraveen Sahni) کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیاء میں پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھا ہے جس کے باعث وہ خلیجی ممالک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پراوین ساہنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خطے کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مغربی ایشیاء میں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہو گا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو خلیجی ممالک کے لیے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ خطے میں امریکی فریم ورک کو تبدیل کرنے کے خواہاں ایران کے لیے بھی پاکستان ایک مناسب انتخاب ہے۔

مزیدپڑھیں:یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے شادی کر لی

پراوین ساہنی کی یہ رائے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ فوجی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار کی اس رائے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین پراوین ساہنی کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں اور دیگر یہ سوال کر رہے ہیں کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت خطے میں طاقت کی اس تبدیلی کو کب تسلیم کرے گی؟

کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی دفاعی تجزیہ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا ہے۔