امیر العظیم کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیرِ اعظم

Calender Icon جمعرات 23 جولائی 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (Muhammad Shehbaz Sharif) نے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم (Ameer-ul-Azeem) کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت سیاست دان تھے، جن کی سیاسی میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

مزیدپڑھیں:مون سون بارشیں، صدر زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

محمد شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم امیر العظیم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر عطا کرے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام کی تمام تر ہمدردیاں امیر العظیم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

if you want to create more options then add new post