لاہور: مون سون کے تیسرے اسپیل کی زوردار انٹری، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

Calender Icon ہفتہ 25 جولائی 2026

لاہور میں مون سون(Moonson) کے تیسرے اسپیل نے زور دار انداز میں انٹری دے دی، شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اندرونِ لاہور، لکشمی چوک، دہلی گیٹ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی۔

مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدپڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ سپیل آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور کے کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔