کیبل فالٹ، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بند، اہل کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

ٹھٹھہ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹ کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کیبل فالٹ پیدا ہوا جسے تکنیکی عملہ دور کرنے میں مصروف ہے۔ کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 3 پمپ عارضی طور پر بند ہیں۔

مزید پڑھیں:ہرنائی، ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے تباہ، لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروس معطل

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو یومیہ 75 ملین گیلن پانی کم فراہم ہونے کا امکان ہے۔بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، نیو کراچی، لانڈھی اور کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔