پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کرنل (ر) شیر افگن خان نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اہم ذمہ داریاں انجام دیں اور وہ سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔
مرحوم نے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں بھی حصہ لیا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) شیر افگن خان ایک مخلص سیاسی کارکن اور باصلاحیت شخصیت تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا جوڑ توڑ، راجہ افتخار ن لیگ میں شامل، راجہ آصف کی حمایت کا اعلان
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے بھیڑوچ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کرنل (ر) شیر افگن خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کرنل (ر) شیر افگن خان نے اپنی زندگی میں دفاعی و انتظامی شعبے کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔













پیر 27 جولائی 2026 

