انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ شفافیت سے مکمل ہوا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا۔

جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سماہنی میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا ایسا بہترین فیچر جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں، کیا آپ کو ہے۔۔ ؟؟

چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار مثالی رہا۔