لینڈ مارک، پاکستانی آئی ٹی شعبے نے 3.9 ا رب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کرلیا

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مالی سال 2026 میں آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں.

پاکستان کا آئی ٹی شعبہ نمایاں سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوا رہا ہے، مالی سال 2026 میں آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

آئی ٹی شعبے نے 3.9 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو پاکستان کے سروسز شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرپلس ہے، مالی سال 26 میں فری لانسرز کی ترسیلات 78 فیصد اضافے کے ساتھ 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ڈیجیٹل مہارتوں، ٹیکس مراعات، فارن کرنسی اکاؤنٹس اور اسکل ڈویلپمنٹ جیسے حکومتی اقدامات سے آئی ٹی شعبے کی ترقی کو فروغ ملا ہے، حکومت نے قومی اے آئی پالیسی 2025 متعارف کرائی، جبکہ 2030 تک اے آئی تحقیق اور خودمختار کمپیوٹنگ کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:فیلڈمارشل، امریکی ارکان کانگریس ملاقات، خطے کی صورتحال، دفاعی تعاون پرگفتگو

ہری پور میں سینو پاک سینٹر فار اے آئی اور نسٹ میں نیشنل سینٹر آف اے آئی تعلیم، تحقیق اور ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اصلاحات پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر مقام دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔