عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 4050 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ27ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی ملک میں پیٹرولیم اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کم ہو کر 3لاکھ 66ہزار 457روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 4050 ڈالر فی اونس ہے۔













منگل 28 جولائی 2026 

