پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شرمناک شکست

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹروبا میں برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کیمار روچ اور شیمار جوزف نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز اسکور کیے۔ جومیل واریکن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیڈن سیلز 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔