چھانگامانگا، زہرخورانی سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت غیر

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

نواحی گاؤں نارجن سنگھ سے4 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا،چھانگا مانگا میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ اسپتال ذرائع

گاؤں نارجن سنگھ سے4 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیملی کو تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات

طبی ماہرین کے مطابق والدین کی حالت بھی خطرے سے باہر نہیں ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔