سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمتیں جاری

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 40 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمتیں جاری

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 68 سینٹس اضافے کے بعد 58 ڈالر 12 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی چاندی مہنگی ہوگئی، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے اضافے سے 6 ہزار 291 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 393 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال سونے اور چاندی کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ آئندہ دنوں میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔