امریکی فوج کی کارروائیاں، ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے : ایرانی میڈیا

Calender Icon جمعرات 30 جولائی 2026

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق جنوبی ایران کے کئی مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے میں بھی شہر کے اندر 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک میزائل رہائشی علاقے میں گرا، تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب بوشہر صوبے میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جہاں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

اس کے علاوہ بندر عباس میں بھی 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ابوموسیٰ، کیش اور قیشم کے جزیروں سے بھی دھماکوں کی آوازوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔