غزہ، حماس سمیت تمام گروہوں کو غیر مسلح کرنیکامعاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ

Calender Icon جمعہ 31 جولائی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حماس ودیگرتمام گروہوں کوغیرمسلح کرنے کامعاہدہ طےپاگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس نے تاریخی معاہدہ طے کر لیا ہے،یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

غیرمسلح کرنے کاعمل مکمل ہونے سے اسرائیلی افواج واپس جائیں گی،اس معاہدے پر انتہائی منظم اور مرحلہ وار انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی استحکام فورس نئی فلسطینی پولیس فورس کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد چند ہفتوں میں شروع ہوگا،فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے متبادل کے طور پر مقامی ٹیکنوکریٹک حکومت زیر غورہے۔

ایران نے حماس کومعاہدے پررضامند نہ ہونے کیلئے قائم کرنے کی کوشش کی،امریکا ایران کی اس کوشش پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، متا ثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

عہدیداربورڈآف پیس کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کی نگرانی بورڈ آف پیس کرے گا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی تصدیق کی ہےکہ ہتھیاروں اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مرحلہ وار انخلا پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔