پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنی کی لیز منسوخ کر کے پرائیویٹ کمپنی کو دیدی

Calender Icon ہفتہ 1 اگست 2026

پنجاب حکومت(Punjab Government) نے سرکاری کمپنی کی لیز منسوخ کر کے پرائیویٹ کمپنی کو دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وڑچھاراک سالٹ لیزمائن کے سیکشن کو نیلام کر دیا ہے اور راک سالٹ مائن کی لیز ایک نجی کمپنی کو دے دی ہے۔

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ 20کروڑ کا پنک سالٹ معاہدہ ہو چکا ہے ہماری بات کا نوٹس نہ لیا تو ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔

مزیدپڑھیں:تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

جنرل سیکرٹری سی بی اے پی ایم ڈی سی رائے مظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وڑچھا سالٹ مائن کی لیز کی مدت 2032 تک تجدید کی تھی اب بغیر بتائے لیز ایک اورنجی پارٹی کو دے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔