وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے
وزیراعظم شہباز شریف نے آج رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران رائیونڈ میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پنجاب بار کونسل لاہور، 777 وکلا کے لائسنس معطل کردیے گئے
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔













ہفتہ 1 اگست 2026 

