تھرپارکر میں بارش، سیلابی صورتحال، 4 افراد برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Calender Icon اتوار 2 اگست 2026

تھرپارکر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔

پولیس کےمطابق تحصیل چھاچھرو کے گاؤں رنچھاڑی میں نوجوان لیموں میگھواڑبرساتی پانی میں نہاتے ہوئےڈوب کرجاں بحق ہوگیا،جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاؤں کاریہار میں نوجوان عقید لنجو بھی برساتی پانی میں نہاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

مزید پرھیں:30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقید

علاقہ مکینوں کےمطابق دونوں نوجوانوں کی لاشیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برساتی پانی سے نکالیں،مختلف دیہات کے برساتی تالابوں پر بچوں اور نوجوانوں کا رش بڑھ گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔