پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں وکشمیر کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شفاف انتخابات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ توقع ہے الیکشن کمیشن کم از کم دوسرے مرحلے میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا الیکشن کمیشن پہلےمرحلے میں مبینہ دھاندلی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنےمیں ناکام رہا، اگر بروقت ایکشن لیا جاتا تو دوسرے مرحلے پر عوام اور سیاسی جماعتوں کا اعتماد بحال ہو جاتا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیرانتخابات: آئی پی پی کا کم ٹرن آؤٹ، انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار
انہوں نےکہا پیپلزپارٹی مبینہ دھاندلی سے متاثرہ حلقوں میں دوبارہ انتخابات کامطالبہ کرنےکا حق محفوظ رکھتی ہے،آج بیلٹ بکسوں میں جعلی ووٹ بھرنےکی تحریری شکایات بھیج چکےہیں، ہمارےپولنگ ایجنٹس کو غیرقانونی ہٹائے جانے کے حوالے سے متعددشکایات بھیجیں۔













اتوار 2 اگست 2026 

