مصر میں 5.6 شدت کا زلزلہ ،لوگ گھروں سے نکل آئے،ادارے الرٹ

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

مصر (Egypt)کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میں 5.6 شدت کا زلزلہ(Eearthquake) ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے سیاحتی شہر شرم الشیخ سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مصری حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز بحیرۂ احمر میں شرم الشیخ سے تقریباً 61 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری طور پر صورتِ حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی بڑھا دی۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم ابتدائی سروے میں کسی عمارت کے گرنے، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مزیدپڑھیں:’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

حکام مسلسل صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی امدادی اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی،متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

مصری حکومت کا کہنا ہے کہ ماہرین زلزلے کے بعد آنے والے ممکنہ آفٹر شاکس کی بھی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری اداروں اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔