وزیراعظم شہباز شریف کی بہاولپور آمد، ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے بہاولپور میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک منیر اقبال چنڑ اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ نے بطور رکن قومی اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مرحوم کی وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت کے ایک اہم اور متحرک سیاسی رہنما تھے جنہوں نے پارٹی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔

مزیدپڑھیں:انتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

ملاقات میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین پنجاب اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔