چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ن لیگ کے دوستوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، اس سب کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔
بلاول بھٹو نےکہا میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا، پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی میدان چھوڑتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی کہا تھا کہ 2024 انتخابات کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: وزارت اطلاعات کا الجزیرہ کی رپورٹنگ پر سخت ردعمل
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے، پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا۔













پیر 3 اگست 2026 

