نیلوفر بختیار کی بطور سینئر ایڈوائزر برائے صدر پاکستان مسلم لیگ تقرری، فرخ خان اور فوزیہ ناز کی مبارکباد

Calender Icon منگل 4 اگست 2026

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار(Niloofar Bakhtiar) کو پاکستان مسلم لیگ کی سینئر ایڈوائزر برائے صدر مقرر کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فرخ خان اور شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے نیلوفر بختیار کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

مزیدپڑھیں:سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیلوفر بختیار اپنی سیاسی بصیرت، وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور خواتین کی مؤثر نمائندگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نیلوفر بختیار کی تقرری پاکستان مسلم لیگ کی تنظیمی مضبوطی اور پارٹی امور کو مزید فعال بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے پارٹی کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔