وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری(Azma Zahid Bukhari) نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب ایکس پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے۔
بھائی ماننا پڑے گا کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے واہ بھائی 👏👏 pic.twitter.com/9xgVFvYu3D
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2026
اس سے قبل انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟
وزیر اطلاعات پنجاب نے بلاول بھٹو کے بیان پر مسکرانے والے اسٹیکرز بھی شیئر کیے تھے۔
مزیدپڑھیں:اٹلس ہونڈا نے CD 70 کا نیا 2026 ماڈل متعارف کرا دیا
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیتے ہوئے تھا کہا کہ یہ صاف و شفاف نہیں، دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، قاتل الیکشن تھے، خونی الیکشن تھے۔
ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس سب کے باوجود آپ نے پیپلز پارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے، میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے، میدان نہیں چھوڑتے۔
اف ہم ڈر گئے اب کیا ہوگا 😂😂😂 https://t.co/hGuJHHA8EH
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 3, 2026













منگل 4 اگست 2026 

