مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah)نے کہا کہ آئین میں رہ کر نئے صوبے بنائے جائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ نئے صوبے آئین کے مطابق بننے چاہئیں۔
جبکہ رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ محسن نقوی کے بیان سے محسوس ہو رہا ہے کہ ارباب اختیار نون لیگ کا بوجھ اٹھا کر تھک چکے ہیں۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا چونکہ عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں ۔
مزیدپڑھیں:شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ اور ریشم کی ساڑھی تحفے میں دینے کا اعلان
پشاور میں جلسہ ہوا لاہور اور کراچی میں احتجاج اور گرفتاریاں ہوئیں۔ لاہور میں وکلاء کی گرفتاری کے دوران صحافیوں کی بھی پٹائی ہوئی اور شاید اس کے ذریعے صحافیوں کو پیغام دیا گیا ہے اس طرح کے پیغامات تحریک انصاف اور اس سے پچھلے ادوار میں بھی دئیے جاتے رہے ہیں۔













جمعرات 6 اگست 2026 

