سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا آج سربراہ اجلاس ہورہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ملکوں کےدرمیان مشترکہ دفاعی معاہدے(Defence Deal) پر دستخط کیے جائیں گے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر یہ دستخط جدہ میں کیے جائیں گے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف جدہ میں آج اہم ملاقات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جدہ پہنچ چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول 3 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹرسستا
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز پر اتفاقِ رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا اور ایران امریکا مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔













جمعہ 7 اگست 2026 

