20ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ(Hockey Event) کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان پول بی میں شامل ہے جبکہ جس میں پول اے کی نسبت آسان ٹیمیں شامل ہیں۔
ایشین گیمز 18 ستمبر سے 3 اکتوبر جاپان میں کھیلے جائیں گے۔
ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کے تحت منعقدہ اس ایونٹ میں پاکستان کو پول بی میں جگہ دی گئی ہے۔
پول ’بی‘ میں پاکستان کے ساتھ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 20 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ، 22 ستمبر کو ازبکستان، 24 ستمبر کو چین سے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:صباحت بخاری نے صحت مند فلرٹنگ کو خوشگوار ماحول کیلئے مفید قرار دے دیا
اسی طرح 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ عمان سے ہوگا۔
ایونٹ کے پول اے میں جاپان، کوریا، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا اور سری لنکا کو شامل کیا گیا ہے۔













جمعہ 7 اگست 2026 

