تھائی لینڈ میں اسکول میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

تھائی لینڈ (Thailand)میں ایک اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں بینکاک کے قریب ڈیبسیرین نونتھابوری اسکول میں آج فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق ایک طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کی۔ ابتدائی سرکاری اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور حملہ آور جس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا، بھی شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:لاہور میں مزید بارش ہوگی یا نہیں، نئی پیشگوئی کر دی گئی

علاوہ ازیں واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 طلبہ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی۔