فوج چھوڑ کر دیکھا کہ کتنے فلسطینی بچے مارے گئے تو صدمے میں آگئی: سابق اسرائیلی اہلکار

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہونے لگے۔

اسرائیل کی سابق خاتون فوجی اہلکار نے اسرائیلی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی توپ خانے کی فوج میں ہمیں بتایا گیا کہ ہم صرف دہشتگردوں کو مارتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہے۔

سابق اسرائیلی فوجی نے کہا کہ فلسطینی شہری امن چاہتے ہیں، زندگی چاہتے ہیں، فوج چھوڑنے کے بعد دیکھا کہ کتنے بچے مارے گئے تھے، تو صدمے میں آگئی۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیرالیکشن کا تیسرا مرحلہ؛ ضلع پونچھ اور پلندری میں انتخابات مؤخر

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے مرنے کے مناظر، ماؤں کے رونے کی آوازیں آتی ہیں یہ احساسِ جرم ختم نہیں ہوتا۔