کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ چوری کی واردات، آپریشن منیجر ملوث نکلا

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

کراچی میں 7 اگست کی درمیانی رات آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلا، ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے، ملزمان نے اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم بھی لگائی۔

مزید پڑھیں :سرسبزپودے خلا میں بھی پہنچ گئے، سائنسدانوں کی پودوں کی افزائش پر تحقیق شروع

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم دوست کے پاس رکھوائی، ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔