بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مہم 75 کی کمانڈ ناسا کی خلاباز جیسیکا میئر کر رہی ہیں، جیسیکا میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پودے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
جیسیکا میئر نے بتایا کہ مہم 75 کے عملے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ کوئی اور نہیں بلکہ روسی پودے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سرخ روسی کالے اور وسابی سرسوں کے پودے ہیں، عملہ اپنے فارغ وقت میں ان پودوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
خلاباز نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ پودے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کھلے کیبن کے ماحول میں قدرتی ماحول کے بجائے کیسے اگتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس تحقیق کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا بھی ہے کہ مدار میں ذخیرہ کیے جانے سے بیجوں کی قابلِ کاشت صلاحیت (viability) کس طرح متاثر ہوتی ہے۔
مزید پرھیں:کینیڈا: ضدی بچے کا سیٹ بیلٹ پہننے سے انکار، پرواز منسوخ کرنا پڑگئی
جیسیکا میئر نے مزید کہا کہ بورڈ پر پودوں کا ہونا nature therapy کی طرح محسوس ہوتا ہے۔













اتوار 9 اگست 2026 

