پی ٹی آئی احتجاج؛ دونوں بازوؤں سے محروم شخص تشدد و پتھرائو کے الزام میں گرفتار

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

پولیس نے شہری کے خلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج کیا اور ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 5 اگست بانی پی ٹی آئی سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کے حوالے سے گرفتار افراد کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ڈنڈے اور پتھر کے مارنے کے جرم میں دونوں بازوں سے محروم شخص کو گرفتار کرکے پیش کیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو پیش کیا تاہم عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزم الطاف اللہ کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور کہا کہ اس ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں ہیں تو یہ کیسے پتھراؤ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:میرپور خاص: گھر میں فائرنگ، لڑکی لڑکا جاں بحق، واقعے کی تحقیقات جاری

اس موقع پر کمرہ عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا اور دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ سمیت ڈسچارج کردیا ۔خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔