ٹانک، پیر کو کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پیر کو کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند رہیں گے اور آمدورفت پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے دوران شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو کے نفاذ کے دوران ضلع میں داخل ہونے اور ضلع سے باہر جانے والے تمام راستے بند رہیں گے جب کہ مقررہ اوقات میں عام شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود رہے گی۔

مزید پڑھیں:حج 2027ء کیلئے درخواستوں، اخراجات وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ضروری سرگرمیاں مکمل کر لیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔