پنجاب (Punjab)کے شہر کوٹ ادو میں ایک لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کینال میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 9 بچے لا پتا ہو گئے ہیں۔
یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب باراتیوں سے بھرا ایک لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گر گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوڈر رکشے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد سوار تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے گیارہ افراد کو بہ حفاظت ریسکیو کر لیا ہے، جب کہ اب تک 6 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں، فلڈ لائٹس لگا کر رات میں بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔
ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے تقریباً بیس کلومیٹر کے علاقے کو سرچ آپریشن کے لیے کور کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل، بڑے برج الٹ گئے
رپورٹ کے مطابق 9 لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، جن کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔













منگل 11 اگست 2026 

