عاقب جاوید کی صاحبزادی رشتۂ ازدواج میں منسلک

Calender Icon جمعرات 13 اگست 2026

سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید (aqib javed)کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

عاقب جاوید کی اہلیہ معروف شاعرہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فرزانہ عاقب کی پوسٹ کے مطابق عقبہ کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی، انہوں نے دونوں خاندانوں اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farzana Aqib (@farzanaaqib)


تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے دیدہ زیب عروسی لباس میں نظر آئیں، جبکہ دولہا نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

مزیدپڑھیں:انورٹر بیٹری میں پانی کب ڈالنا چاہیے؟

عقبہ کا تعلیمی پس منظر بھی خاصا مضبوط ہے، تقریباً 3 سے 4 سال قبل انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور بین الاقوامی صحافت میں ڈگری حاصل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farzana Aqib (@farzanaaqib)


عاقب جاوید کی پاکستانی کرکٹ سے وابستگی اور فرزانہ عاقب کی ادبی خدمات نے بھی اس شادی کو خاصی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

فرزانہ عاقب انگریزی ادب اور شاعری کے حوالے سے معروف ہیں اور فیس بک پر ان کے 3 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، ان کے فیس بک پیج کے مطابق وہ انگریزی شاعری کی تقریباً 70 کتابیں تصنیف کر چکی ہیں اور متعدد بین الاقوامی ادبی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک ایسی کتاب بھی تحریر کی ہے جس میں انگریزی شاعری کے ذریعے اسلامی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔