مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے: ترک وزارت دفاع

Calender Icon جمعہ 14 اگست 2026

ترک وزارت دفاع(Ministry of Defense) کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔

7 اگست کو طے پائے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق ترک وزارت دفاع نے کہا کہ فاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے، دفاعی صنعتی تعاون بڑھایا جائے گا اور سینئر وزرا پرمشتمل گروپ بنے گا۔

مزیدپڑھیں:بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا

ترک وزارت دفاع نے مزید کہا کہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی میکانزم پلان قائم کیا جائے گا جس میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے، تینوں ممالک اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہوں گے۔