’ڈرامہ بند کرو اور کھیلو‘، مداح نے اسمتھ کو دلچسپ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا

Calender Icon جمعہ 14 اگست 2026

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے پہلے روز ایک مداح نے اسٹیو اسمتھ(Steve Smith) کو کھیل میں تاخیر پر دلچسپ انداز میں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

اسمتھ سائڈ اسکرین میں مسئلے کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل روکنے پر مجبور ہوئے تو اسٹینڈز میں موجود ایک شائق نے انہیں جلد کھیل شروع کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مداح کو اسمتھ سے کہتے سنا گیا کہ ’کھیل جاری رکھو، ڈرامہ بند کرو‘۔


واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے 71 رنز کی اننگز کھیل کر مشکلات میں گھری آسٹریلوی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

مزیدپڑھیں:سوات؛ گاڑی بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

ان کی 45ویں ٹیسٹ نصف سنچری نے انہیں اسٹیو وا کے برابر پہنچا دیا۔